• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائنا ایگزم بنک کے فنڈ سے سکھر ملتان موٹروے 5اگست 2019کو مکمل ہوگی

اسلام آباد (حنیف خالد) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سرکاری طور پر اعلان کیا ہے کہ سکھر ملتان 392کلو میٹر طویل اور31.25 میٹر چوڑی 6 لین کی کنٹرولڈ انٹلی جنٹ ٹرانسپورٹیشن سسٹم(ITS) موٹر وے5اگست2019 تک مکمل ہو جائے گی اس کے تعمیراتی کام کا آغاز6مئی 2016 کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گرا ئونڈ بریکنگ تقریب کر کے کیا جبکہ این ایچ اے نے اس پروجیکٹ پر باضابطہ تعمیراتی کام 5اگست 2016کو شروع کر دیا اس طرح تین سال کی معینہ مدت میں یہ 6لین کی موٹر وے مکمل ہوگی جس پر 294ارب30کروڑ روپے ابتدائی تخمینے کے مطابق خرچ ہونگے۔
تازہ ترین