• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں فوڈ سٹریٹ اور داخلی و خارجی دروازے خوبصورت بنانے کی ہدایت

راولپنڈی( اپنے نامہ نگار سے )پی ایچ اے نے مری میں خوبصورت داخلی و خارجی دروازے بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود نے گزشتہ روز نیشنل کالج آف آرٹس کے ڈائریکٹر اور پی ایچ افسران کے ہمراہ مری کا دورہ کیا۔دورے کے دوران پی ایچ اے راولپنڈی کے افسران کو مری میں خوبصورتی کے کام کومزید اپ لفٹ کرنے ، مری میں داخلی و خارجی دروازوں کو پر کشش اور مری فوڈ سٹریٹ بنانے کی ہدایات جاری کیں۔چیئرمین پی ایچ اے نےکہا کہ ملکہ کوہسار مری ملک کے تمام بڑے شہروں سے قریب اہم ترین سیاحتی مرکز ہے، پی ایچ اے راولپنڈی مری کی سیاحت اور خوبصورتی کے فروغ کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ مری کی گرین بیلٹس کی تزئین وآرائش ، مری فوڈ سٹریٹ کا قیام اور داخلی و خارجی راستوں کو پرکشش بنانا ہے تاکہ سیاحت کو فروغ مل سکے۔
تازہ ترین