• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:تنخواہ نہ دینے پر ڈی ای او، اکائونٹس آفیسر ساہیوال ، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کی طلبی

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر ساہیوال اور ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر چیچہ وطنی کو آئندہ ہفتے عدالت طلب کرلیا ہے، فاضل عدالت میں فرزند علی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی کہ اسے محکمہ تعلیم اور اکائونٹ آفس والوں نے شٹل کاک بنایا ہوا ہے اور ایک سال سے اس کی تنخواہ نہیں دی، قبل ازیں رٹ درخواست دائر کی تھی جس پر محکمہ ایجوکیشن نے تنخواہوں کے بل بناکر عدالت میں پیش کئے تھے جبکہ تنخواہ ابھی تک ادا نہیں کی گئی ہے،ہائیکورٹ نے لاہور تا ملتان موٹر وے پرحکام کو تا فیصلہ سفیدہ کے درخت لگانے سے روکتے ہوئے 23مئی کو حکام سے وضاحت طلب کر لی ہے، فاضل عدالت میں پٹشنر طاہر جمال ایڈووکیٹ نے وفاقی حکومت، چیئرمین این ایچ اے، آئی جی موٹروے سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔
تازہ ترین