• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ: تھانے سے محبوسان کی برآمدگی،آر پی او ملتان طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے حبس بے جا کی درخواست میں بغیر اندراج تھانے سے کے محبوسان کو تحویل میں رکھنے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہ کرنے کی درخواست پر آر پی او ملتان کو 22 مئی کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں شہری محمد حنیف نے درخواست دائر کی تھی کہ تھانہ صدر بورے والا پولیس نے شہری عمران اور ثقلین کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے، بیلف نے رپورٹ دی کہ پولیس نے محبوسان کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا ہوا ہے اور مقدمہ بھی درج نہیں ،جس پر فاضل عدالت نے آر پی او ملتان کو ایس ایچ او تھانہ صدر بورے والا رانا اکرم اور سب انسپکٹر محمد ارشاد کیخلاف محکمانہ کارروائی کا حکم جاری دیا تھا لیکن 7 روز گزر جانے کے باوجود محبوسان کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا اور آر پی او نے ذمہ داران ایس ایچ او تھانہ صدر بورے والا اور ایس آئی کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی نہیں کی، دریں اثناہائیکورٹ نے اقدام قتل کے مقدمے میں سزا یافتہ ملزم احمد علی کی ضمانت فریقین میں صلح ہونے کی بنا پر 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے، عدالت میں احمد علی نے موقف اختیار کیا کہ ان کیخلاف فائر کرکے شیخ حفیظ اور ایک ٹیچر مظہر خان کو زخمی کرنے کا الزام لگا کر مقدمہ درج کیا گیا جس پر سیشن عدالت نے اسے 7 سال سزا سنائی ہے، ملزم5سال جیل میں گزار چکا ہے لہٰذا ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔
تازہ ترین