جیو فلمز ، وائی این ایچ فلمز اور ڈسٹری بیوشن کلب کے اشتراک سے بننے والی کامیڈی فلم ’رانگ نمبر2‘ کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی۔
فلم کی کہانی یاسر نواز نے تحریرکی ہے، مرکزی خیال دانش نواز کا ہے جبکہ پس منظر سے متعلق تمام ڈائیلاگ احمد حسن نے لکھے ہیں قہقہوں اور طنز و مزاح سے بھرپور دلچسپ کہانی کوہٹ میوزک کے ساتھ خوبصورت لوکیشنز پر فلمایا گیا ہے تاکہ شائقین کو معیاری تفریح فراہم حاصل ہوسکے ۔
رانگ نمبر2 کے مرکزی کرداروں میں باصلاحیت اداکارہ نیلم منیر اور سمیع خان شامل ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں اداکار جاوید شیخ، دانش نواز، یاسر نواز، احمد حسن، شفقت چیمہ ، ثنا فخر اور دیگر شامل ہیں۔
فلم کی ہدایات معروف ہدایت کار یاسر نواز نے دی ہیں جبکہ آئی ایم جی سی کے شیخ امجد رشید اور حسن ضیا نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔
فلم میٹھی عید پر ڈسٹری بیوشن کلب اور جیو فلمز کے اشتراک سے پیش کی جائے گی۔