• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو نے اپوزیشن رہنمائوں کو افطار ڈنر پر بلالیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کل اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں کو افطارڈنر پر بلالیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کب اور کیسے چلانی ہے؟ بلاول بھٹو نےحکمت عملی طے کرنے کے لئے زرداری ہائوس اسلام آباد میں افطار ڈنر رکھا ہے۔

بلاول بھٹو نے مریم نواز،حمزہ شہباز،جماعت اسلامی،جے یو آئی (ف) اے این پی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کو وفود کی صورت میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نواز اور حمزہ شہباز وفد کے ہمراہ اس افطار ڈنر میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کل دوپہر 2بجے اسلام آباد پہنچیں گی اور شام میں بلاو ل بھٹو زرداری کی دعوت افطار میں شریک ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق افطار ڈنر میں شرکت سے قبل مریم نواز پارٹی رہنمائوں کے ساتھ مشاورتی ملاقاتیں کریں گی جبکہ وہ پیر کے روز پارلیمنٹ ہائوس میں پارٹی اجلاس میں بھی شریک ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن پارٹی جماعت اسلامی اور اے این پی کے وفود کی شرکت کی بھی تصدیق ہوچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق افطار ڈنر سے قبل اپوزیشن قائدین کا مشترکہ مشاورتی اجلاس ہو گا، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال، معاشی بحران سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی طرف سے اپوزیشن جماعتوں کے لئے دیے گئے افطار ڈنر میں ملکی سیاسی صورتحال اور معاشی بحران پر اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی کیا ہوگی؟

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کیسے چلائی جائے؟ جیسے امور اپوزیشن رہنما غور کریں گے۔

تازہ ترین