راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے بعد اب آصف زرداری بھی این آر او لینے چل پڑے ہیں،بعض چور اتنے سمارٹ ہیں کہ کمال طریقے سے این آر او لے رہے ہیں، عمران خان ان سے این آر او کر لیں تو اگلے ایک گھنٹہ میں ساری اپوزیشن ختم ہو جائے گی،انہوں نے کہاکہ عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ملک لوٹنے والے چور اور ڈاکو سیاستدانوں کو باہر جانے کی اجازت دے دیں اور آرام سے حکومت کریں لیکن عمران خان نے ان کی بات نہیں مانی، آج سب کرپٹ سیاستدان اکھٹے ہو کر احتجاج کرنے جا رہے ہیں۔