• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹروں کو دھمکیاں وزیر اعظم کے شایان شان نہیں، سردار حسین بابک

پشاور (سٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ڈاکٹروں کو دھمکیاں دینا وزیر اعظم کے عہدے کے شایان شان نہیں ،صوبے کی ڈاکٹر برادری اپنے جائز مطالبات کیلئے احتجاج پر مجبور ہیں اور ان مطالبات کی منظوری حکومت کی ذمہ داری ہے،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دھمکیاں کسی مسئلے کا حل نہیں ،وزیر اعظم کی دھمکیوں سے معاملات بگڑ سکتے ہیں، حکومت کی اولیں ترجیح عوام کے مسائل کا حل ہونا چاہئے،سردار بابک نے کہا کہ حکومت مفاد عامہ کے پیش نظر ہسپتالوں کی نجکاری اور ڈاکٹروں کی مستقل ملازمت کا فیصلہ واپس لے،محکمہ صحت سوشل سیکٹر ہے اسے کمرشل بنانے سے گریز ہی حکمرانوں کے حق میں ہے،انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کو تجربہ گاہ بنانے سے گریز کیا جائے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹروں کے مفاد میں کسی بھی ممکنہ حل کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اعلان کیا جائے،انہوں نے کہا کہ حکومت کے امپورٹڈ تجربات ناکام ہو گئے ہیں جس کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، انہو ں نے کہاکہ حکومت ضلعی اور تحصیل لیول کے ہسپتالوں کی نجکاری کیلئے راہ ہموار کر رہی ہے۔
تازہ ترین