شیخوپورہ کے نواحی گاؤں کے ایک اسکول میں سبق یاد نہ کرنے پر خاتون ٹیچر نے طالبہ کو الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کی وڈیو منظر عام پر آ گئی۔
سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسکول پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیرانتظام ہے۔ ٹیچر کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتے۔
سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی شیخوپورہ افتخار خان کےمطابق نواحی گاؤں ملی والا کے اسکول میں سبق یاد نہ کرنے پر خاتون ٹیچر نے طالبہ کو الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ وڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی۔
تحقیقات کیں تو پتا چلا کہ خاتون ٹیچر رفقہ نے تیسری جماعت کی طالبہ نورین کو سبق یاد نہ کرنے پر الٹا لٹکا کر مارا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسکول پیف کے زیرانتظام ہے جس کے باعث خاتون ٹیچر کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتے،واقعےکی رپورٹ اعلیٰ حکام کوارسال کردی ہے۔