آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات16؍ ربیع الاوّل 1441ھ 14؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پاکستان کے لئے میڈل کی سنچری بنانا چاہتاہوں،ماسٹر نورالا مین

ماسٹر آف شوتوکان کراٹے بلیک بیلٹ تھرڈ ڈان نور الامین نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مقابلوں میں اب تک89 میڈل جیت چکا ہوں اور مستقبل میں اسلامک ممالک کے پلیئرز سے فائٹ کرکے میڈل کی سنچری مکمل کرنا چاہتا ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی آمد کے بعد سے گفتگو میں کیا۔ ماسٹر نورالامین ان دنوں کراچی میں مقیم ہیں، وہ20 سال کے بعد پاکستان آئیں ہیں، امریکہ کے شہر نیویارک میں مقیم نورالامین کو چار مرتبہ نیویارک چیمپئن اور دو مرتبہ یو ایس اے انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

نور لا مین انسٹرکٹر اور ریفری جج ،پروفیشنل ٹرینر اور ٹیم کوچ بھی ہیں، وہ ورلڈ کراٹے فیڈریشن جاپان اور جاپان کراٹے ایسوسی ایشن کے ممبر ہیں۔

اکیاون سالہ نور الا مین نے بتا یا کہ کراچی میں شوتوکان اکیڈمی بنانے کے ساتھ پاکستان کی جانب سے90 پلس ویٹ کیٹگری میں اسلامی ممالک سعودی عرب، قطر، بحرین، یواے ای، ترکی، ایران ،آذربئجان،کے پلیئرز سے اپنے ویٹ میں فائٹس لڑناچاہتے ہیں اور اپنے میڈل کی سنچری مکمل کرنے کا پروگرام ہے۔

انہوں کہا کہ ان کا اسپورٹس سے گہرا تعلق ہے،سات سال کے تھے جب اس کھیل کی ٹریننگ دوحہ قطر میں حاصل کی، ان کے مصری استاد سمیر احمد نے ان کو شوتوکان کی مکمل تربیت دی،نور الامین نے کہا کہ ان کا مارشال آرٹس میں 40سال کا تجربہ ہوچکا ہے، ان کے چھوٹے بھائی نور العزیز پیس رائیڈرز سائکلینگ کلب آف پاکستان کے بانی ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید