• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمدن سے زائد اثاثہ کیس، آغا سراج کے ریمانڈ میں 30 مئی تک توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق کیس میں نیب کے تفتیشی افسر کو ریفرنس دائر کرنے کی مہلت دیتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے عدالتی ریمانڈ میں بھی 30مئی تک توسیع کردی ہے ۔منگل کے روز احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ سماعت کے موقع پر جیل حکام کی جانب سے اسپیکر اندھ اسمبلی آغاسراج درانی کو سخت سیکورٹی میں پیش کیا گیا ۔ تفتیشی افسر کی جانب سے ریفرنس کی تیاری سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی ۔ تفتیشی افسر کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ نیب ریفرنس تیار ہوگیا ہے جسکی منظوری چیئرمین نیب نے دیدی ہے، ریفرنس کی بائنڈنگ ہونی ہے اس کیلئے ٹائم دیا جائے، ریفرنس کی نقول ملزم کے وکیل کو فراہم کردی جائیگی۔

تازہ ترین