• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی امن واستحکام کیلئے تعمیری رابطہ جاری رکھیں گے، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ (اے پی پی) پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن برقرار رکھنے والے مشن کو مالی طور پر مضبوط رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ 31رکنی بین الحکومتی ادارہ جنگ زدہ ممالک کی تعمیر نو کی ضروریات کو پورا کر سکے۔ اقوام متحدہ میں پا کستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے مشن کی سرگرمیوں کے جائزہ اجلاس کے دوران جنرل اسمبلی کو بتایا کہ اقوام متحدہ کے امن برقرار رکھنے والے مشن نے سالہا سال سے امن کوششوں کے لئے نمایاں کردار ادا کیا ہے، انہوں نے کہاکہ پاکستان جاپان اور ناروے کے ہمراہ قیام امن فنڈ کے لئے موجودہ مالیاتی نظام میں اضافہ کے لئے جدت آمیز فنانسنگ کی حمایت کر رہا ہے،عالمی امن واستحکام کیلئے تعمیری رابطہ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مشن برونڈی ، وسطی افریقن ریپبلک ، گنیا، گنی بساوءلائبیریا اور سیرا لون سمیت متعدد ممالک کی امن کوششوں میں تعاون کر رہا ہے۔
تازہ ترین