• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی کمیشن پر حملہ آور ہونے کےملزم کاجسمانی ریمانڈ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج سلیمان بیگ نے عدالتی کمیشن پر حملہ آور ہونے کے الزام میں گرفتار ملزم کا چھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ تھانہ وارث خان کی پولیس نے زمین کے تنازعہ پر چودہ مئی کو مقدمہ درج کیا تھا ،کیس سول کورٹ میں زیرسماعت تھا عدالتی حکم پر صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے جانے والے کمیشن پر ملزم نے فائرنگ شروع کر دی جس پر دہشت گردی کی دفعہ عائد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اور گزشتہ روز عدالت نے ملزم کا ریمانڈ منظور کرلیا۔
تازہ ترین