پشاور ( نیوز ڈیسک )بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران مردان 2 ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے مردان کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلافمردان 2 ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے بقایاجات کی مد میں نادہندہ گان سے 3.72 ملین روپے کی ریکوری کی،جس میں گھریلو صارفین سے 2.81 ملین روپے ،کمرشل صارفین سے 0.40 ملین روپے،انڈسٹریل صارفین سے 0.06 ملین روپے اور 0.17 ملین روپے منقطع شدہ صارفین سے ریکوری کی گئی،جرمانہ کی مد میں 0.28 ملین روپے وصول کئے گئے،کاروائی کے دوران 45 کنڈے ہٹائے گئے،بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 13 میٹر اتاردئیے گئے،24 ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کیا گیا،27 میٹروں کو پولز پرشفٹ کردیاگیا ہے،دو پوائنٹس خطرناک تاریں تبدیل کرکے درست کی گئیں،30 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے لکھ دیا گیا ہے،کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی اور بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے ان کی بجلی منقطع کردی جائے گی،کنڈوں کا استعمال کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرکے گرفتارکیا جائے گا