• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان میں نواز شریف کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتےہوئے مرہم نواز نے پشاور-کراچی موٹر وے کے لاہور ملتان سیکشن کی ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے نواز شریف کی تعریف کی۔


واضح رہےنواز شریف کے دور حکومت میں قائم ہونے والا پشاور تا کراچی موٹر وے کا حصہ لاہور ملتان موٹر وے سیکشن کو (ایم تھری سیکشن) کا نام دیا گیا ہے جس کا افتتاح گزشتہ ماہ کیا گیا تھا۔

کراچی پشاور موٹر وے پر تعمیر کیا گیا ایم تھری سیکشن موٹروے کا ایک اہم حصہ ہے جس سے شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور خانیوال کے اضلاع کو موٹر وے کے دیگر حصوں سے ملایا گیا ہے۔ اس منصوبے سے ان علاقوں کی زرعی اجناس کو ملک کی بڑی منڈیوں تک رسائی کی سہولت حاصل ہوگی۔

ایم تھری سیکشن منصوبے سے ملتان اورلاہورکےدرمیان سفرکرنےوالے کم وقت میں آرام دہ سفرکے لیےاسے استعمال کر سکیں گے۔

یاد رہے یہ منصوبہ تین سال دو ماہ کی مدت میں مکمل ہوا، ایم تھری کی حدود کا سگیاں پل لاہور سے آغاز ہوگا اور سفر کرنے والے شرقپور، جڑانوالہ، پیر محل سے ہوتے ہوئے عبدالحکیم انٹرچینج کے راستے ملتان پہنچیں گے جب کہ ایم تھری میں مویشیوں کےلیے دو سو ایک گزرگاہیں بھی ہیں۔

تازہ ترین