• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیشی وزیرِ اعظم کے مشیر زاہد الرحمٰن کو بھارت میں داخل ہونے نہیں دیا گیا

بنگلادیشی وزیرِ اعظم کے مشیر زاہد الرحمٰن—فائل فوٹو
بنگلادیشی وزیرِ اعظم کے مشیر زاہد الرحمٰن—فائل فوٹو

بنگلادیشی وزیرِ اعظم طارق رحمٰن کے مشیر زاہد الرحمٰن کو بھارت میں داخل ہونے نہیں دیا گیا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بنگلادیشی مشیر زاہد الرحمٰن سے دہلی ایئر پورٹ پر ڈھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی، واقعے کی مکمل تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

سفارتی پیشگی اطلاع کے باوجود بھارتی محکمۂ امیگریشن نے داخلے کی اجازت نہ دی۔

بنگلادیش کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پیشگی منظوری کے باوجود پیش آنے والا واقعہ تشویش ناک ہے۔

بھارتی مؤقف کے مطابق بھارتی اعلیٰ حکام کی مداخلت کے بعد داخلے کی اجازت دے دی گئی۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق زاہد الرحمٰن نے بھارت میں داخل ہونے کے بجائے واپس بنگلادیش جانے کا فیصلہ کیا، بنگلادیشی وزیرِ اعظم کے مشیر کولمبو کے راستے ڈھاکا واپس روانہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ زاہد الرحمٰن بحرِ ہند رِم ایسوسی ایشن کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت گئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید