• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل نے ایک سال میں دو جنگیں جیت لیں: خواجہ آصف

خواجہ آصف - فوٹو: فائل
خواجہ آصف - فوٹو: فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایک سال میں دو جنگیں جیت لیں۔

اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ فیلڈ مارشل بھارت کے خلاف فاتح سپہ سالار اور امن کے محاذ پہ کمال صبر و تحمل سے فاتح سفارتکار رہے، دونوں محاذوں پہ سرخ رُو۔ 

وزیر دفاع نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ ان فتوحات کا سلسلہ جاری و ساری رکھے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ توازن اور ملکی مفاد میں یکسوئی کا نتیجہ ہے۔ انشاءاللّٰہ یہ قیادت معاشی محاذ اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سرخ رو ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید