• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرشتہ زیادتی وقتل واقعہ پر اشتعال انگیز تقریر، پی ٹی ایم رہنماء گلالئی اسماعیل کیخلاف مقدمہ درج

  اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل )اسلام آبا دمیں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی فرشتہ کے واقعہ پر تقریر میں حکومت اور اداروں کیخلاف اکسانے پر پختون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کی رہنماگلالئی اسماعیل کےخلاف تھانہ شہزادٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ شہری محمد ذیشان کی درخواست پرانسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیاہے۔ ایف آئی آر کے متن کیمطابق گلالئی اسماعیل نےفرشتہ زیادتی وقتل واقعہ کوحکومت کی طرف موڑنےکی کوشش کی۔گلالئی کی تقریربدنیتی اورجھوٹ پرمبنی ہےاور اس نے پشتونوں کےدل میں ملک کیخلاف نفرت اور اشتعال پیداکرنےکی کوشش کی اور اداروں کےخلاف اکسایا۔ 

تازہ ترین