اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعوی کیا ہے کہ نیب کی طویل تحقیقات کے باوجود میرے خلاف مالی بدعنوانی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ،میرے ہاتھ بالکل صاف ہیں ،ٹی وی چینلزپر بات کرنے کی بجائے میرے وکیل سے رابطہ کریں میں نے اس کو مکمل اختیار دیا ہے کہ وہ میری جانب سے پیش ہو ، جب تک نیب کے معاملات زیر التوا ہیں میں مالم حبہ اور بی آر ٹی منصوبوں کے معاملات پر تبادلہ خیال اورمجھے مدعو کرنے کے لئے تمام چینلز سے درخواست ہے کہ میرے وکیل سے رابطہ کریں بدھ کو اپنے وضاحتی بیان میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ کالم نگار جاوید چوہدری کو نیب کے چیئرمین نے انٹرویو دیتے ہوئے کچھ واضح و غیر واضح طور پر مجھ پر بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے اگرچہ میں نیب حکام کے انٹرویو کے تضاد کا خیر مقدم کرتا ہوں مگر یہ لازم ہے کہ میں مالم جبہ اور بی آر ٹی منصوبوں کے بارے میں بعض غلط فہمیوں کو دور کروں بطور صوبائی وزیر اعلیٰ ہونے کے میں نے منصوبوں کے تمام مراحل کے قابل اطلاق قوانین اور قواعد و ضوابط انتہائی شفافیت ،موثر لاگت اور موثر طریقے کے بارے میں اطمینان کے بعد یقین کیا۔