• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب خود کو سیاستدان ثابت کررہے ہیں،تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی کرپٹ دموں پر نیب کا پاؤں ضرور ت سے زیادہ بھاری ہے، اپوزیشن چیئرمین نیب کیخلاف ایک بھونڈے بہانے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہے، چیئرمین نیب خود کو محتسب کے بجائے سیاستدان ثابت کررہے ہیں، چیئرمین نیب نے خود پر الزامات کی اپنے قول سے تصدیق کردی ہے، سب سے پہلا محاسبہ چیئرمین نیب کا ہونا چاہئے،چیئرمین نیب ایماندار آدمی ہیں جو جان ہتھیلی پر رکھ کر بڑوں کیخلاف مقدمات چلوارہے ہیں،مریم نواز کو فردوس عاشق اعوان کے حوالے سے غیرشائستہ گفتگو پر طلال چوہدری کو پارٹی عہدے سے ہٹا کر ان سے معافی منگوانا چاہئے،مریم نواز اگر طلال چوہدری کو کوئی نوٹس دیتی ہے تو وہ بھی ڈرامہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار حسن نثار، شہزاد اقبال، سلیم صافی، حفیظ اللہ نیازی، بینظیر شاہ اور ارشاد بھٹی نے جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصاء کومل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میزبان کے پہلے سوال چیئرمین نیب کا انٹرویو سے صاف انکار، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا چیئرمین نیب کیخلاف کارروائی کا عندیہ، کیا ایک متنازع انٹرویو کی بنیاد پر اپوزیشن کا چیئرمین نیب کو ہٹانے کا مطالبہ درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ اپوزیشن کی کرپٹ دموں پر نیب کا پاؤں ضرور ت سے زیادہ بھاری ہے۔

تازہ ترین