• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے طلباء کا آئی ایس پی آر کا دورہ

راولپنڈی(جنگ نیوز) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد ( این ڈی یو) کے شعبہ پیس اینڈ کنفلکٹ کے 225 سے زائد طلباءنے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورسے ملاقات کی،میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ نوجوان ملک کے مستقبل کی قیادت ہیں اور وہ ہر شعبے میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر )کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ( این ڈی یو) کے شعبہ پیس اینڈ کنفلکٹ کے 225سے زائد طلباءنے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا۔ ان میں سندھ ، بلوچستان فاٹااور پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے طلباءشامل تھے ۔ اس موقع پر طلباءنے ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات بھی کی ۔اس موقع پر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ نوجوان ملک کے مستقبل کی قیادت ہیں اور وہ ہر شعبے میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ کرنے والے طلباءنے ملک میں امن و استحکام لانے کے لئے مسلح افواج کی کوششوں کا اعتراف کیا اور دورہ کا موقع فراہم کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔
تازہ ترین