• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ فلم چھوڑ کر شادی کرلی‘‘ سلمان کی پریانکا پر کڑی تنقید

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے بارے میں یہ بات مشہور ہے کہ وہ نئے اداکاروں کوفلم انڈسٹری میں متعارف کراتے ہیں اور راتوں رات اسٹار بنا دیتے ہیں اور اگر کسی کے ساتھ بھِڑ جائیں تو پھر اسے معاف نہیں کرتے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے ایک بار پھر پریانکا چوپڑا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ ’’ فلم انڈسٹری میں بہت سے لوگ فلم کے لیے کچھ بھی چھوڑ سکتے ہیں، اداکارائیں شاید اپنے شوہروں کو چھوڑ دیں، مگر یہاں پریانکا نے تو فلم ہی چھوڑ دی۔‘‘

View this post on Instagram

And forever starts now... ️ @nickjonas

A post shared by Priyanka Chopra Jonas (@priyankachopra) on


سلمان خان نے مزید کہا ہے کہ ’’ شکریہ پریانکا! میں ہمیشہ اس کے لیے آپ کا شکرگزار رہوں گا، آپ فلم نہ چھوڑتیں تو ہم کترینہ کیف کو کیسے کاسٹ کرتے۔‘‘

سلمان خان اس سے پہلے بھی کئی بار پریانکا کو اپنی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ سے 5 دن قبل یہ فلم چھوڑنے پر تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔ سلمان خان کا کہنا تھا کہ ’’پریانکا نے خود میری بہن ارپیتا سے اس فلم میں کردار ادا کرنے کے لیے بات کی تھی، فلم کا ٹریلر ریلیز ہونے پر بھی پریانکا نے مجھے فون نہیں کیا۔‘‘

دبنگ ہیرو سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ ’’میں پریانکا کی سوچ نہیں بدل سکتا، میں نے پریانکا سے کہا تھا کہ ہم فلم کی شوٹنگ کی تاریخیں آپ کی مصروفیت کے مطابق رکھ لیں گے مگر پریانکا نے پھر بھی انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہوں، یقین سے نہیں کہہ سکتی کہ شادی کی تیاری کے لیے کتنا وقت لگے گا۔‘‘


واضح رہے کہ سلمان خان کی آئندہ ماہ 5 جون کو ریلیز ہونے والی فلم ’بھارت‘ میں کترینہ کیف سے پہلے پریانکا کو کاسٹ کیا گیا تھا، جبکہ پریانکا کے فلم کی شوٹنگ سے 5دن پہلے منع کر دینے پر سلمان خان اُ ن سے کافی ناراض ہیں اور اپنے کئی انٹرویوز میں پریانکا چوپڑاپر اس حوالے سے کھُل کر تنقید بھی کر چکے ہیں۔ 

تازہ ترین