• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیم کو سیمی فائنل میں دیکھ رہا ہوں،شاہد آفریدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ میں پاکستان ٹیم کو سیمی فائنل میں دیکھ رہا ہوں۔ ٹیم فائنل میں بھی پہنچنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے، اچھا کمبی نیشن بن چکا ہے۔ سرفراز احمد کو چاہیے کہ وہ ٹیم کو اٹھا کر رکھیں جیسے وہ ماضی میں کرتے رہے۔ جمعرات کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بولنگ میں کمزوریاں تھی مگر تجربہ کار بولرز کے آنے سے فرق پڑا ہے۔ وہاب ریاض، محمد عامر اور شاداب خان سے بہت توقعات وابستہ ہیں۔ پاکستان کو ٹورنامنٹ کا آغاز اچھے انداز سے کرنا چاہیے، آغاز میں میچز جیتنے سے اچھا موومنٹم بن جائے گا۔
تازہ ترین