• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی ،11منشیات فروشوں سمیت متعدد ملزمان گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کے دوران 11منشیات فروشوں سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا، منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کے دوران تھانہ چہلیک پولیس نے ملزم مجاہد سے 200گرام چرس، تھانہ جلیل آباد پولیس نے ملزم سلیم سے 8لٹر شراب، تھانہ مخدوم رشید پولیس نے ملزم سرفراز سے 540گرام چرس، تھانہ قادرپورراں پولیس نے ملزم آصف سے 115 گرام چرس، ملزم مظہر سے 120گرام چرس،ملزم خرم سے20لٹرشراب، ملزم احسان سے340گرام چر س اور ندیم سے ایک لٹر شراب برآمد کر لی، تھانہ بی زیڈ پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ملزم طفیل سے ریوالور، تھانہ سٹی جلالپور پولیس نے ملزم اقبال سے کلاشنکوف اور 4 گولیاں برآمد کر لیں، تھانہ لوہاری گیٹ،گلگشت،تھانہ بی زیڈ اور تھانہ نیو ملتان پولیس نے 11 پیشہ ور بھکارنوں نادیہ، رخسانہ، شازیہ، رفعیہ، گل ناز، نصرت بی بی، پروین، نسرین، رخسانہ، پنو، شازیہ بی بی ، شہلہ بی بی کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے، تھانہ دولت گیٹ پولیس نے قمار بازی کی اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزمان غلام شبیر، ہاشم، یسیٰن کو جوا کھیلتے ہوئے گرفتار کر کے 4 ہزار روپے برآمد کر لئے، تھانہ جلیل آباد پولیس نے ملزم ریاض حسین، تھانہ سٹی جلالپور پولیس نے ملزم شوکت حسین، محمد یوسف کو غیر قانونی گیس ری فل کرنے پر حراست میں لے لیا ،موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگا نے پر تھانہ بدھلہ سنت پولیس نے نذر خان کو گرفتار کر لیا، ٹریفک پولیس نےتیز رفتاری پر مزید 11ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیورں کو گرفتار کر لیا اور ڈرائیوروں خالد، فاروق،رزاق،جلیل اور سلیم کے خلاف متعلقہ مقدمات درج کرادیئے جبکہ جن کی ٹریکٹر ٹرالیاں بھی قبضے میں لے لیں، تھانہ قادرپورراں پولیس نے مقامی این جی او کے نام پر چندہ مانگ کر جعلی رسیدیں بنانے کے الزام میں 3 افراد امجد ،مبارک علی اور عثمان کو حراست میں لے لیا اورمقدمہ درج کرلیا گیا۔ ٹریفک حادثات میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو1122نے احمد، اختر، امیر، انور، نفیس، شہباز، اشفاق، وسیم، عباس،ناصر، سرور، توکل، عقیل، نصیر، سویرا، ناظم، ساجد، قیصر کو نشتر منتقل کردیا ہے جہاں 4 کی حالت تشویشناک ہے۔
تازہ ترین