ملتان میں نجی اسکول کی ٹیچر عاصمہ کی ہلاکت کے کیس پر 4 رکنی کمیٹی نے انکوائری رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش کر دی۔
رپورٹ کے مطابق ٹیچر عاصمہ کی ہلاکت میں نجی اسکول انتظامیہ کی غفلت اور لاپروائی ثابت ہوئی ہے۔
رپورٹ میں نجی اسکول کی رجسٹریشن کینسل کرنے اور اس کی انتظامیہ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسکول انتظامیہ کی جانب سے عاصمہ کو فوری طبی امداد اور اسپتال پہنچانے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گاڑی دستیاب ہونے کے باوجود زخمی ٹیچر کو کافی دیر بعد رکشے میں اسپتال منتقل کیا گیا، بر وقت طبی امداد سے ٹیچر کی جان بچائی جا سکتی تھی۔
ڈپٹی کمشنر عا مرخٹک نے انکوائری رپورٹ پر اسکول انتظامیہ خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ 13مئی کو نجی اسکول میں ٹیچر عاصمہ سر پرگہری چوٹ لگنے کے سبب بے ہوش ہو کر زمین پر گر گئی تھی جو بعد میں جاں بحق ہو گئی تھی۔