• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونین کونسلوں میں صفائی کے معیار کوبہتر بنانے کیلئے اقدامات

ملتان (سٹاف رپورٹر) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے دیہی یونین کونسلوں میں موجود کوڑے اور ملبےکے ڈھیر وں کی رپورٹ یونین کونسل سیکرٹریز سے طلب کر لی ہے ، پنجاب حکومت کی جانب سے دیہی یونین کونسلوں میں صفائی کے معیار کوبہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے ، ملتان سمیت پنجاب بھر کی ہزاروں یونین کونسلوں کے سیکرٹریز کو پرفارما ارسال کیا گیا جس میں ملبہ اور کوڑے کے ڈھیروں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں، یونین کونسل سے ڈمپ سائٹ کا فاصلہ، یونین کونسل چیئرمین کا نام اور ایم پی اے اور پارٹی سے تعلق بھی پرفارما میں درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین