سلمان کی ’سکندر‘ فلاپ یا ہٹ؟ کمائی 200 کروڑ کے قریب پر بحث پھر بھی جاری
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی اس عید پر ریلیز ہونے والی فلم سکندر جس نے اب تک باکس آفس پر 187 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے، کیا یہ فلم ہٹ ہے یا فلاپ؟ اس حوالے سے ایک بحث جاری ہے، گو کہ سکند نے کافی تنقید اور خراب جائزوں کا بھی سامنا کیا ہے۔