• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ علیؓ کے جلوس سے پہلے کراچی میں سیکورٹی سخت

یوم علیؓ کے جلوس سے پہلے کراچی کی ایم اے جناح روڈ، ایمپریس مارکیٹ، صدر اور پریڈی اسٹریٹ کے علاقوں میں کنٹینر رکھ دیے گئے جبکہ کینٹ اسٹیشن، رضویہ، جمشید کوارٹرز، لسبیلہ اور پٹیل پاڑا میں پولیس اور رینجرز کے سرچ آپریشن میں 15 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

21 رمضان المبارک کو یوم علیؓ کے جلوس کو محفوظ بنانے کے لئے گزرگاہ کی طرف آنے والے راستوں کو بند کرنے کے لئے سڑک کنارے کنٹینر رکھ دیئے گئے ہیں۔

کنٹینرز ایم اے جناح روڈ، صدر، ایمپریس مارکیٹ ،پریڈی اسٹریٹ سمیت پورے روٹ پر سڑک کنارے رکھ دئیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سڑکیں بند کرنے سے پہلے عوام کو آگاہ کردیا جائے گا۔

دوسری جانب جرائم پیشہ افراد کی تلاش میں کینٹ اسٹیشن کے اطراف میں رینجرز نے کومبنگ آپریشن کیا۔مسافر خانوں اور ہوٹلوں میں قیام پزیر افراد کی تلاشی لی گئی اور شناختی کوائف چیک کئے گئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

رضویہ میں کابلی بازار،سیف اللہ کا اڈہ، جمشید کوارٹر، بلوچ پاڑہ، پٹیل پاڑہ اور لسبیلہ میں بھی پولیس اور رینجرز نے آپریشن کیا اور 15 سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔

تازہ ترین