• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع راولپنڈی میں اساتذہ کی اِن سروس پروموشن کمیٹی توڑ دی گئی

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) ضلع راولپنڈی میں اساتذہ کی اِن سروس پروموشن کمیٹی کو توڑ دیا گیا۔ کمیٹی میں ٹیچرز یونین کے بعض متنازع افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کے ضلعی صدر محمد شفیق بھلوالیہ نے محکمہ تعلیم کی ضلعی انتظامیہ کی میٹنگ میں شدید احتجاج کیا جس پر ضلعی تعلیمی آفیسر سیکنڈری عامر اقبال نے ای ایس ٹی سے ایس ایس ٹی اساتذہ کی ان سروس پروموشن کے ضمن میں 3مئی 2019ء کو نوٹیفکیشن نمبر اے سی آر 3888کے تحت بنائی گئی کمیٹی کو باضابطہ طور پر توڑ دیا۔ شفیق بھلوالیہ نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں سی ایم پیکیج اور اِن سروس پروموشن میں مبینہ طور پر متنازع اور اقرباء پرور افراد کو شامل کرنے سے اساتذہ کی ترقیوں کا عمل تعطل کا شکار رہا‘ اور متعدد بار سنیارٹی لسٹوں میں غلطیوں اور بدعنوانیوں کا انکشاف بھی ہو چکا ہے۔
تازہ ترین