• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ائیرپورٹ روڈ سے اغوا ہونے والی بچی کو اغوا کار بڑیچ مارکیٹ چھوڑ گئے

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ایک روز قبل ائیرپورٹ روڈ کے علاقے سے اغوا ہونے والی بچی کو اغوا کار پولیس کی کارروائی پر سرکی روڈ بڑیچ مارکیٹ میں چھوڑ گئے خریداری کیلئے آنے والی دو خواتین نے بچی کو پولیس کے حوالے کر دیا پولیس کے مطابق ائیرپورٹ روڈ کے رہائشی عزت اللہ نے 24مئی کو تھانہ ائیر پورٹ میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کی تین سالہ بیٹی طقلکہ حبیبہ کو ایک موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے اغوا کر لیا ہے پولیس نے رپورٹ درج کر کے اغوا کاروں کی تلاش شروع کی ۔ڈی آئی جی کوئٹہ کو خفیہ اطلاع ملی کہ مشکوک افراد خانہ بدوش بند کر شہر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر ہیں اور اکثر موٹرسائیکلوں پر برقعہ پہن کر پوش علاقوں میں موجود ہوتے ہیں جس پر ڈی آئی جی نے تمام ایس پیز کو خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں سرچ آپریشن کی ہدایت کی گزشتہ روز کوئٹہ پولیس نے شہر کے 19علاقوں میں خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں سرچ آپریشن کر رہی تھی کہ اسی دوران اغوا کار خوف کے باعث بچی کو سرکی روڈ پر واقعہ بڑیچ مارکیٹ میں چھوڑ کر فرار ہو گئے پولیس ذرائع نے بتایا کہ بچی روتے ہوئے مارکیٹ میںچکر لگا رہی تھی کہ وہاںخریداری کرنے والی دو خاتون نے بچی روتے دیکھ کر دکانداروں کی مدد سے انسٹریل پولیس کو اطلاع دی اور بچی کو پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ پولیس نے کارروائی کے بعد بچی کو والدین کے حوالے کر دیا ذرائع نے بتایا کہ پولیس کے ساتھ تعائون پر خاتون کو انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین