• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراعات یافتہ طبقہ عوام کے حقوق پر قابض ہے‘ بی این پی

کوئٹہ ( آئی این پی ) بی این پی کی مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے ڈی سی نوشکی کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے ، بی ڈی اے ملازمین کو مستقل نہ کرنے ‘ ہرنائی سے پارٹی کےضلعی لیبر سیکرٹری ہینگل مری کی اغواء نما گرفتاری اور گزشتہ شب کلی کمالو سریاب میں سرچ آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کارکنوں امین اللہ ، حاجی عبدالغفار مینگل و دیگر کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران اور انتظامیہ آج بھی مسائل کے حل کونظرانداز کرنے کی روش پر عمل پیرا ہیں کوئی ان کی خامیوں کرپشن ، کمیشن ، کمزوریوں اور نااہلی پر لب کشائی نہ کرے جس کے نتیجے میں آج سماج پیچیدہ مسائل کاشکار ہےاقتدارپر براجمان ہر فرد کی خواہش ہوتی ہے کہ تمام مراعات ، پروٹوکول ، اختیارات کو اپنے پاس رکھ کر عوام کو بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم رکھا جائے افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ ناعاقبت اندیش حکمران اور بااختیار قوتوں کو عوام دکھ کو دور کرنے اور بنیادی انسانی ضروریات کی فراہمی میں کوئی دلچسپی نہیں انہیں صرف مراعات یافتہ لوگوں کے مفادات کے تحفظ کی فکر ہےجنہوںنے 70سال سے عوام کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈال رکھاہے۔
تازہ ترین