• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفیظ شیخ کو بجٹ تجاویز پر شبر زیدی کی بریفننگ

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے بریفننگ دی۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق حفیظ شیخ کی زیر صدارت بجٹ تیاریوں سے متعلق اجلاس ہوا،جس میں بجٹ تجاویز پر شبر زیدی نے بریفننگ دی۔

چیئرمین ایف بی آر نے اس موقع پر ٹیکس دائرہ کار بڑھانے اور حکومتی وصولوں میں اضافے کے لئے ممکنہ اقدامات پر روشنی ڈالی۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات کیے جائیں، ایف بی آر ٹیکس وصولیوں میں اضافے کو یقینی بنائے۔

عبدالحفیظ شیخ نے ہدایت جاری کی کہ ایف بی آر ٹیکس وصولیوں کا طریقہ کار آسان بنانے کے لئے اقدامات کرے۔

ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کے لئے آئندہ بجٹ میں 4 لاکھ سالانہ تک آمدن پر ٹیکس نہیں بھرنا پڑے گا،4 لاکھ سے زیادہ تنخواہ پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ن لیگ کی حکومت نے آخری بجٹ میں 12لاکھ روپے تک تنخواہ کو ٹیکس فری قرار دے دیا تھا۔

تازہ ترین