• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معطلی سے سزا ختم نہیں ہوتی،الیکشن کمیشن مریم نواز کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد (صباح نیوز)الیکشن کمیشن نے مریم نواز شریف کی بطور نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) تعیناتی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست کو ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کی خواتین اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے دائر درخواست پر مریم نواز کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے اور ان سے 17جون کو جواب طلب کر لیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مریم نواز کی نائب صدر تقرری آئین و قانون سے متصادم ہے، مریم نواز کسی بھی سیاسی و عوامی عہدے کیلئے نااہل ہیں۔
تازہ ترین