• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کالج کے پروفیسرکے اغوا کا ڈراپ سین ہو گیا، پروفیسرنے اہل خانہ سے رقم بٹورنے کے لئےاغوا کا ڈرامارچایا۔

پولیس کے مطابق ملتان کے نجی کالج کے پروفیسرعنایت اللہ کا مقصد اپنے ہی اہل خانہ سے رقم بٹورنا تھا۔

گھروالوں سے40لاکھ روپے طلب کرنےکے الزام میں پولیس نے پروفیسرکوکزن سمیت گلگشت کے علاقے سے دھرلیا ۔

پروفیسرکے چچا زاد بھائی نے گزشتہ روز پولیس کو اطلاع دی تھی کے عنایت اللہ کو کالج کے گیٹ سے اغوا کر لیا گیا ہے اور ایک نامعلوم اغوا کار نے فون کر کے چالیس لاکھ روپے تاوان طلب کیا ہے ۔

پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے پروفیسرکو رات گئے گلگشت کے علاقے سے بازیاب کرایا تو معلوم ہوا کے اغوا کا تو ڈرامہ صرف اپنے اہل خانہ سے رقم ہتھیانے کے لئے رچایا گیا تھا، جس پر پولیس نے پروفیسر عنایت اللہ اور اسکے چچازاد بھائی کو حراست میں لیا ۔

دونوں افراد کے خلاف جھوٹی اطلاع دینے اور اغوا کا ڈرامہ رچانے پر قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

تازہ ترین