کراچی......پرویز مشرف ریڑھ کی ہڈی میں شدید تکلیف اور ہیئرلائن فریکچر کے علاج کیلئے دبئی کے راستے امریکا جائیں گے۔
پرویز مشرف کے قریبی ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ سابق صدر کی صحت کے معاملات اس حد تک خراب ہیں کہ اس وقت وہ چلنے پھرنے کے قابل بھی نہیں۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کمر میں شدید تکلیف کے باعث پرویز مشرف کی آنکھوں کے گرد حلقے پڑگئے ہیں اور درد سے نجات دِلانے کیلئے ان کی ریڑھ کی ہڈی میں انجکشن لگائے جارہے ہیں۔
پرویز مشرف کو ریڑھ کی ہڈی اور مہروں میں تکلیف کے علاوہ ہیئر لائن فریکچر بھی ہے جس کے لئے وہ بیرون ملک جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ پرویز مشرف کو فیوشن سرجری کی ضرورت ہے جو امریکا میں ممکن ہے، اس کے لئے وہ پہلے دبئی اور پھر اپنے ڈاکٹر کے ہمراہ امریکا روانہ ہوں گے جہاں آپریشن اور آرام کے بعد وطن واپس لوٹیں گے۔