بون، جرمنی.....آزادیِ اظہار پر پابندی کا شکار ملکوں کے میڈیا کیلئے’’روبوٹ رپورٹر‘‘ تیار کرلیا گیا ہے۔ جرمنی کے شہر بون میں گلوبل میڈیا فورم 2019;میں روبوٹ کو رپورٹر ’’صوفیہ‘‘ کے نام سے پیش کیا گیا جس نے بطور مندوب کانفرنس میں شرکت کرکے اینکر کو 10منٹ کا ویڈیو انٹرویو بھی دیا اور سب کو حیران کردیا۔ گلوبل میڈیا فورم میں مصنوعی ذہانت کے نئے دور کی نمائندہ "صوفیہ" (روبوٹ) نے فورم میں آرٹیفیشنل انٹیلیجنس کے مستقبل کے حوالے سے کئے گئے سوالات کے شاندار جوابات دیئے۔ دورِحاظر میں دنیا بھر میڈیا کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے "صوفیہ" نے حقائق کے عین مطابق اور انتہائی تلخ جوابات دیئے۔
میڈیا کو مشکلات کے سبب مستقبل میں بطور میڈیا پرسن روبوٹ کے استعمال پر بھی "صوفیہ" کی گفتگو دلچسپ رہی۔ صوفیہ نے فورم کے پہلے دن کی کارروائی دیکھی، مندوبین "صوفیہ" کے ساتھ تصویریں اور سلفیاں بناتے رہے۔ سلفیاں بنانے والوں کے متوجہ کرنے پر "صوفیہ" عام انسان کی طرح چہرے پر مختلف ردعمل کا اظہار کرتی رہی، صوفیہ کے حس مزاح سے مندوبین لطف اندوز ہوئے۔ اس قابل دید سیشن مندوبین نے آئی ٹی انجینئرز کو خود داد دی۔