• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جیالے پھانسی سے نہیں ڈرتے تو پانی سے کیا ڈریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں آصفہ بھٹو نے کہا کہ معصوموں پر واٹرکینن کے استعمال سے نیب کے کالے قانون کو دھویا نہیں جاسکتا۔

آصفہ بھٹو نے اسلام آبا د میں کارکنوں کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا یہ ہے تبدیلی؟

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج پیپلزپارٹی کے کارکنوں اورمنتخب رہنماؤں پرحکومت نے حملہ کیا، خان صاحب ایک سازش پراترآئے ہیں، آج کے پاکستان اور مشرف دور کےپاکستان میں زیادہ فرق نظرنہیں آرہا۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی نیب ہیڈ کوارٹر میں پیشی کے موقع پر اسلام آباد میدان جنگ بنا رہا، کئی مقامات پرپیپلزپارٹی کارکنوں کی پولیس کےساتھ ہاتھا پائی ہوئی، جبکہ جیالے رکاوٹیں توڑ کرآگے بڑھتے رہے۔

اس موقع پر پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا۔

تازہ ترین