• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی گینگ ریپ: طالبہ کی نئے بیان کی درخواست مسترد

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے اجتماعی زیادتی کی شکار طالبہ کا نیا بیان ریکارڈ کروانے کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے طالبہ سے استفسار کیا کہ 164 کا نیا بیان ریکارڈ کرانے کا جواز بتایا جائے۔

گزشتہ روز طالبہ زیادتی کیس میں اس وقت اہم موڑ آیا تھا جب مدعی مقدمہ نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی اور اپنے پہلے بیان سے انحراف کیا تھا۔

طالبہ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ پولیس نے جن ملزمان کو ایف آئی آر میں درج کیا ہے وہ ان کو نہیں جانتی، اس نے اپنا بیان این جی اووز اور دیگر افراد کے دباو کے تحت دیا تھا لہذا وہ اپنا نیا بیان ریکارڈ کروانا چاہتی ہے۔

آج جب ملزمہ عدالت میں دوبارہ بیان ریکاررڈ کروانے پہنچی تو اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ سمیرا عالمگیر نے ابتدائی بیان سننے کے بعد مدعیہ کا نیا بیان ریکارڈ کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نے مدعیہ سے سوال کیا کہ وہ کس جواز کے تحت اپنا نیا بیان ریکارڈ کروانا چاہتی ہے جبکہ پہلا بیان بھی اسنے مکمل ہوش وحواس میں دیا تھا، جس پر مدعیہ کوئی جواب نہ دے سکی۔

دوسری جانب پولیس نے بھی عدالت میں مدعیہ کو دارالامان بھیجنے کی درخواست کی تاکہ مدعیہ نے نئی درخواست میں جس دباو کا ذکر کیا اس کو دور کیا جاسکے مگر مدعیہ نے دارلاامان جانے سے بھی انکار کر دیا۔

تازہ ترین