• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف اور مریم نواز پاکستان کی دولت واپس کریں، امجد بوبی

وٹفورڈ( جنگ نیوز) وٹفورڈ کمیونٹی فورم کے چیئرمین امجد امین بوبی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو دائرہ اخلاق میں رہ کر بات کرنی چاہیے۔ امجد امین بوبی نےکہا مریم نواز سمیت دیگر جماعتوں کو کوئی حق نہیں کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی شان میں گھٹیا غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کریں۔ امجد امین بوبی نےکہا اگر مریم نواز اور نواز شریف کو پاکستان کے عوام سے محبت ہے وہ پاکستان کے قومی خزانے سے لوٹے گئے اربوں روپے واپس کریں۔ آج ان سابق حکمرانوں کی کرپشن لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے ملک اربوں روپے کا مقروض ہے۔ ان کرپٹ لوگوں نے دوسرے ملکوں میں اربوں روپے کی جائیدادیں خرید کر پاکستان کے کروڑوں عوام کا مستقبل دائو پر لگا دیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا کہ جب تک ان کے کیس عدالتوں سے کلیئر نہیں ہو جاتے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں بیٹھنے پر بذریعہ عدالت پابندیاں عائد کی جائیں۔ ان لوگوں نے حکومت پر دباؤ ڈالیں کہ لئے چور مچائے شور کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔ ان کا یہ منفی رویہ قابل مذمت ہے اور ان سے قوم کا لوٹاہوا پیسہ واپس لیا جائے۔ حکومت مثال قائم کرے، پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی حکومت ہے جس نے ان سرمایہ داروں، وڈیروں کو عدالت میں لا کر کھڑا کیا ہے ایسے کرپٹ لوگوں کا ہر صورت احتساب ہونا چاہیے۔
تازہ ترین