اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد کی معصوم بچی فرشتہ زیادتی قتل کیس میں پولیس کی مختلف ٹیموں نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا۔ بدھ کو حاکم خان کی سربراہی میں سی آئی اے کا سپیشل کرائم تفتیش کا آغاز کیا گیا ،کیس کی تفتیشی ٹیموں کو کیس کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دینے کی ہدایت کی گئی ۔سی آئی اے ٹیم کی 450گھروں سے 380لوگوں کے ریکارڈ کی چھان بین کی گئی ، ذرائع کے مطابق جیو فیگنسگ رپورٹ پر 600لوگوں کی ٹیلی فون کالز کی سی ڈی آر سی آئی اے نے حاصل کر لی۔