• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ادارہ صحت ٹیم لاڑکانہ پہنچ گئی،ایڈز متاثرہ مریضوں سے ملےگی

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) رتودیرو میں ایڈز کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کی سات رکنی ٹیم چار روزہ دورے پر لاڑکانہ پہنچ گئی۔ ٹیم کی سربراہی ماہیپالا پلاتھا کررہی ہیں۔ سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے منیجر ڈاکٹر سکندر میمن کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی ٹیم اہم ماہرین پر مشتمل ہے اور وہ علاقے کا جائزہ اور مریضوں سے مل کر ایڈز پھیلنے کے اسباب کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ تیار کرے گی جبکہ ان کی معاونت کے لئے سندھ ایڈز کنٹرول کے علاوہ صوبائی اور قومی سطح کی ایڈز کی روک تھام کرنے والے ادارے بھی موجود ہیں۔جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور دیگر حکام نےبھی شرکت کی۔ اس موقعہ پر صوبائی وزیر نے بتایا کہ ایڈز کے مریضوں کی بڑی تعداد کے باعث سندھ ایڈز کنٹرول کے پاس دستیاب تمام کٹس استعمال کی جا چکی ہیں۔
تازہ ترین