• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کے تاریخی ورثہ کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا

ملتان کے تاریخی ورثہ کو نمایاں بنانے کے لئے اسے برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے روشنیوں میں جگمگاتا ورثہ رات کے وقت انتہائی دلفریب منظر پیش کرنے لگا۔

اولیا اللہ کی سر زمین ملتان اپنے ثقافتی ورثہ کے حوالے سے دنیا بھر میں نمایاں شناخت رکھتا ہے۔

اس شناخت کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے قلعہ کہنہ قاسم باغ ،تاریخی اہمیت کا حامل دم دما ،حضرت بہاالدین زکریا اور حضرت شاہ رکن عالم کے دربار سمیت چوک گھنٹہ گھر اور ٹاون ہال کو مختلف رنگوں کی روشنیوں سے سجایا گیا ہے جو رات کے اوقات میں شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں ۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ملتان شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کے پہلے مرحلے کے مکمل ہونے کے بعد شہر کے دیگر مزارات اور عمارتوں کو بھی خوبصورت روشنیوں سے جگمگانے کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے

تازہ ترین