• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریر: عالیہ کاشف عظیمی

ماڈل: رخسار چوہدری

ملبوسات: مِشعل کِری ایشن

آرایش: ماہ روز بیوٹی پارلر

عکّاسی: ایم کاشف

لے آؤٹ: نوید رشید

محمّد اسد اللہ کا بڑا ہی پیارا سا شعر ہے؎’’مہک اُٹھی ہے فضا پیرہن کی خوشبو سے…چمن دِلوں کا کِھلانے کو عید آئی ہے‘‘ واقعی روزِ عید اور پھر کئی روز تک جس سمت بھی دیکھو نہ صرف خوشیاں، پھلجھڑیوں کی مانند پُھوٹ رہی ہوتی ہیں، بلکہ ہر آنگن رنگ بہ رنگ پیراہن کی بھی گویا بہار سی اُتر آتی ہے۔ بلاشبہ ایّامِ عید، خوشیوں کے دِن ہیں، باہمی گلے شکوے مٹاکر رشتے استوار کرنے کے دِن ہیں۔ اور جب عداوتیں، رنجشیں، سب گلے شکوے بھول بھال کر اپنے پیاروں کے گھر جایا جاتا ہے، تو پھر چہار سُو خوشیاں ہی خوشیاں رقصاں نظر آتی ہیں۔ خاص طور پر لڑکیوں بالیوں کے تو عید اور پھر بعد از عید نہ جانے کتنے دِن، کبھی عید ملن پارٹیز کی صُورت، تو کبھی شادی بیاہ کی تقریبات وغیرہ میں سکھی، سہیلیوں کے سنگ خوشیوں کے شگوفے کِھلاتے کِھلاتے ہی گزرتے ہیں۔ تو لیجیے، ایسے ہی ماحول اور موقعے کی مناسبت سے ہم نے بھی آج اپنی بزم کچھ حسین و دِل کش اور جدید ترپیراہنوں سے آراستہ کی ہے۔

ذرا دیکھیے، شِمر فیبرک میں طلائی رنگ کام دار لباس کا انداز کس قدر دِل آویز ہے۔ قمیص پر سُرخ رنگ بیل بُوٹوں کا جال ہے، جب کہ ہاف کٹ آستینیں اور ٹراؤزر بھی اچھا لُک دے رہا ہے۔ پھر بنارسی فیبرک میں سُرخ رنگ کپری کے ساتھ شیفون جارجٹ کی قدرے لمبی قمیص کی رعنائی کے بھی کیاکہنے۔ قمیص کے گلے اور دامن پر سلور رنگ سلمے دبکے کا کام ہے، تو کہیں کہیں چَھن بھی پڑے ہیں۔ فیروزی اور طلائی رنگوں کے امتزاج میں کام دار ڈبل لیئر پیپلم اور ٹراؤزر بھی بہت ہی خُوب صُورت سا انتخاب ہے۔ پیپلم کا اِنر شِمر فیبرک میں جب کہ اَپر نیٹ کا ہے۔ اسی طرح نیوی بلیو رنگ جینز کے ساتھ گہرے زرد اور آف وائٹ کے کامبی نیشن میں اسٹائلش سی نیٹ شرٹ ہے، جو بہ ظاہر سادہ لیکن کسی ہلکی پھلکی تقریب کے لیے نہایت موزوں ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین