• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدیدگرمی، پنجاب میں ہیٹ ویو الرٹ جاری، ساہیوال میں AC خراب، 3 بچے جاں بحق

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں شدید گرمی نے شہریوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے، دوسری طرف پنجاب میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا گیا،ساہیوال کے سرکاری اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں اے سی خراب ہونےسے3 نومولود بچے جاں بحق ہو گئے، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ 5 بچوں کی اموات وارڈ میں اے سی چلتے ہوئے ہوئیں،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق شدید گرمی نے ملک کے مختلف شہروں کو لپیٹ میں لے لیا ہے، رحیم یار خان میں درجہ حرارت 47 ڈگری، بہاول نگر اور بہاول پور میں درجہ حرارت 46 ڈگری ہو گیا ہے۔صادق آباد میں بھی شدید گرمی پڑنے لگی ہے، سورج آگ برسانے لگا ہے، صادق آباد میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، دھوپ کی شدت کی وجہ سے سڑکوں پر آمد و رفت کم ہو گئی۔ خانیوال، خان پور، ڈی جی خان میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ ملتان، فیصل آباد میں پارہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھونے لگا ہے۔

تازہ ترین