پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے میچ میں شکست کے بعد اب اپنے دوسرے میچ کے لئے لائن اپ میں تجربہ اور جارح مزاج ہٹنگ کو شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی جائیں گی، اسکواڈ میں حارث سہیل اور عماد وسیم کی جگہ شعیب ملک اور آصف علی کو شامل کرنے کا امکان ہے۔
پاکستان کو ورلڈکپ کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، اس میچ میں پاکستان ٹیم میں تجربہ اور پاور ہٹنگ دونوں ہی کی کمی محسوس کی گئی تھی۔
ٹیم مینجمنٹ پر امید ہے کہ آج پاکستان انگلینڈ کیخلاف میچ میں بھرپور قوت کے ساتھ میدان میں اترے اور ٹیم کو دوبارہ فتح کے ٹریک پر لے آئے۔