راولپنڈی(نمائندہ جنگ )وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا کہ پاکستان پوسٹ اب مالی بحران سے نکل کر ایک فعال اور منافع بخش قومی ادارہ بن چکا ہے۔ جبکہپاکستان پوسٹ نے بیرون ملک سے ترسیلات زر کیلئے پاکستان ریمینٹنس انشیٹو (PRI) کے نام سے نئی سروس کا آغاز کررہا ہے،نیشنل بنک آف پاکستان کے اشتراک سے نئی سروس کیلئےمعاہدے کی تقریب پیر کوپوسٹل ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید تھے،اس موقع پرسیکرٹری پوسٹل سروسز حامد ہارون ، پاکستان پوسٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نصیر احمد خان،نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔