• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساہیوال ہسپتال واقعہ کی غیرجانبدارانہ انکوائری کرائی جا ئے:پی ایم اے

ملتا ن (سٹا ف رپو ر ٹر) پی ایم اے کا اجلاس صدر پروفيسر ڈاکٹر مسعود الرئوف ہراج کی صدارت میں ہوا جس میں ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال کے امراض اطفال وارڈ میں نصب سرکاری ائیرکنڈیشنر کے کام نہ کرنے اور حبس و گرمی سے متعدد نوزاییدگان کی ناگہانی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں غم زدہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیلئےپنجاب حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ معاملہ کی غیرجانبدارانہ انداز میں انکوائری کرائی جائے اور ذمہ داروں کیخلاف قانون کے مطابق قرار واقع سزا دی جائے،انہوں نے وائس چانسلر نشتر اور ایم ایس سے مطالبہ کیا گیا کہ نشتر کے تمام آئوٹ ڈورز کو پہلے سے تیار شدہ تخمینہ کے مطابق 2 کروڑ40 لاکھ روپے خصوصی اکائونٹ سے جاری کر کے فوری ائیرکنڈیشنڈ چالو کرائے جائیں،اجلاس میں ڈاکٹر رانا خاور ڈاکٹر شیخ عبدالخالق ڈاکٹر زوالقرنین حیدر ،ظفر ملک ،وقار نیازی سمیت تمام عہدیداروں نے شرکت کی۔
تازہ ترین