پاکستان کرکٹ ٹیم آج دوپہر ناٹنگھم سے برسٹل روانہ ہوگی جہاں وہ 7 جون کو سری لنکا کیخلاف ورلڈ کپ میں اپنا تیسرا میچ کھیلے گی۔
ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ کھیلنے کے لیے ناٹنگھم سے برسٹل روانہ ہوگی جہاں وہ ایک دن آرام کرنے کے بعد اپنے اگلے معرکے کیلئے تیاری شروع کرے گی۔
اس سے قبل ناٹنگھم میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے مقامی مسجد ( مسجد عمر ) میں نماز عید کی ادائیگی کی اور وہاں موجود عام لوگوں سے عید ملی۔
اس موقع پر زیادہ تر کھلاڑیوں نے قومی لباس شلوار قمیض زیب تن کیا ہوا تھا اور وہ نہایت خوشگوار موڈ میں نظر آرہے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ نمبر ون ٹیم انگلینڈ کیخلاف قومی ٹیم کی شاندار فتح نے کھلاڑیوں اور عوام کے دل جیت لیے ہیں۔