صوابی(نمائندہ جنگ)صوابی میں جائیداد کے 2مختلف تنازعات کے واقعات میں رشتہ داروں کی فائرنگ سے 3افرادکو قتل کردیا گیا۔پہلے واقعہ میں جائیداد کی تقسیم کے تنازعہ پر بھائیوں اور بھتیجوں نے مل کر اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنے دو بھائیوں کو موت کی نیند سلا دیا۔