ملتان(رؤف مان)ریلوے ڈویژن ملتان نے اپنی 58ایکڑ قیمتی کمرشل اراضی پر پٹرول پمپ، پلازہ، دکانیں،میرج لان،فائبر سٹالز،ٹیکسی سٹینڈاور نرسری بنانے کے لئے لیز پر دینے کیلئے تجاویز منظوری کے لئے ہیڈکوارٹر ارسال کردی ہیں،ریلوے رپورٹ کے مطابق ریلوے ملتان ڈویژن کو مذکورہ کمرشل اراضی لیز پر دینے سے سالانہ ایک ارب ایک کروڑ 90لاکھ روپے کی آمدنی ہوگی،ریلوے ملتان ڈویژن نے پٹرول پمپ لگانے کے لئے مجموعی طور پر26.04ایکڑ اراضی پرمشتمل 35جگہوں کا انتخاب کیا ہے،یہ ارضی کمرشل لیز پر دینے سے سالانہ 28کروڑ روپے کی آمدنی ہوگی،اسی طرح 7.75ایکڑ اراضی پرمجموعی طور پر 857دکانیں اور پلازہ بنانے کی تجویز ارسال کی ہے،جس سے ریلوے ملتان ڈویژن کو سالانہ 51کروڑ40لاکھ روپے کی آمدنی حاصل ہوگی،8.06ایکڑ اراضی پر 14میرج لان بنانے کی تجویز ارسال کی گئی ہے جس سے سالانہ7کروڑ روپے کی آمدنی ہوگی،1.41ایکڑ اراضی فائبرسٹالز لگائے جائیں گے جس سے سالانہ5کروڑ روپے کی آمدنی ہوگی،ٹیکسی سٹینڈ بنانے کیلئے 5جگہوں کا انتخاب کیا گیا ہے جس کے لئے ایک ایکڑ اراضی لیز پر دینے کے لئے منتخب کی گئی ہے ،اس سے سالانہ5لاکھ روپے کی آمدنی متوقع ہے، 1.75ایکڑ اراضی پر 3نرسریاں قائم کرنے کی تجویز ارسال کی گئی ہے جس سے 3لاکھ روپے سالانہ آمدنی ہوگی،اسی طرح دفاتر ،ورکشاپس،فوڈ فرنچائز اور گودام کے لئے 12.36ایکڑ ارضی کا انتخاب کیا گیا ہے جس سے ریلوے ملتان ڈویژن کو سالانہ 10کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوگی ۔